ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے مبینہ تبدیلی پر ردعمل

مراد راس کا مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے مبینہ تبدیلی پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے مبینہ تبدیلی پر ردعمل، مراد راس کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے عقیدے میں تبدیلی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبر گزشتہ سال جولائی کی ہے، متنازعہ کتاب کے پبلیشرز کے خلاف جولائی 2019 میں ہی بھرپور اور فوری کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں پانچویں صحفے پر ختم نبوت کے حوالے سے عبارت واضح لفظوں میں موجود ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ نجی پبلیشرز کی جانب سے چھاپی گئی متنازع کتاب کی 30 ہزار سے زائد کاپیاں گزشتہ سال ہی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قبضے میں لے لی گئیں تھیں۔

مطالعہ پاکستان کی متنازعہ کتاب چھاپنے والے نجی پبلیشرز کو گزشتہ سال بلیک لسٹ بھی کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ ہر مسلمان کے لئے قلیدی اہمیت کا حامل ہے اس حوالے سے کبھی بھی کسی بھی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔