ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر نے بھی اپنی ڈریم باؤلنگ جوڑی بتادی

شعیب اختر نے بھی اپنی ڈریم باؤلنگ جوڑی بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے بھی اپنی ڈریم باؤلنگ جوڑی بتادی، شعیب اختر نے ماضی سے سابق کپتان عمران خان اور موجودہ ٹیم سے نسیم شاہ کو اپنا ڈریم باؤلنگ پارٹنر قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی بروزاتوار کو شروع ہوا جہاں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باؤلرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کے لیے چنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ باؤلرز میں سے عمران خان کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باؤلنگ کرتےتو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔

نسیم شاہ:

قومی ٹیسٹ کرکٹ نسیم شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پران کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لیےکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ باؤلرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ باؤلنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer