وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

4 May, 2020 | 09:19 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر، علی ساہی ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ڈپٹی ڈی جی انفارمیشن اکیڈمی ثمینہ فرزین کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کردیا گیا، ادھر محکمہ انہار کے گریڈ 17 کے متعدد انجینئرز اور سب ڈویژنل افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

ثمینہ فرزین انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کی افسر ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات مستعین احمد علوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہانگیر مشتاق ورک کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ انہار کے گریڈ 17 کے متعدد انجینئرز اور سب ڈویژنل افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔ سیکرٹری محکمہ انہار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژنل افسر ڈسکہ چوہدری عبدالرحمٰن کو سب ڈویژنل افسر نوکھار کینال ہیڈ مرالہ تعینات کیا گیا ہے۔ فہد ذوالفقار سب ڈویژنل افسر ڈسکہ، محمد رمضان سب ڈویژنل افسر کھڈیاں، مائرہ نعیم ایس ڈی او ریور سروے لاہور، مشتاق احمد ایس ڈی او منڈی بہاؤالدین، تنویر حسین ایس ڈی او ڈولیوالہ کینال میانوالی اور زینب فاطمہ کو ایس ڈی او جی ٹی سی آدھی کوٹ خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔

ساجد شہزاد ایس ڈی او اوکاڑہ، مہر مشتاق ایس ڈی او شور کوٹ، افتخار حسین ایس ڈی او وہاڑی، اصغر علی ایس ڈی او بہاولنگر، اکرم طاہر ایس ڈی او عارف والا، محمد اسلم ایس ڈی او کہروڑ پکا، طارق فاروق ایس ڈی او بہاولنگر کینال، اظہر احمد خان ایس ڈی او ہارون آباد کینال بہاولنگر، جاوید رسول ایس ڈی او دھرانوالہ کینال جبکہ احمد سہیل کی تعیناتی جلوالہ کینال بہاولنگر کی گئی ہے۔

اسی طرٖ نوید احمد اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر 2 مغلپورہ اریگیشن ورکشاپ، ہارون شبیر خان ایس ڈی او رچنا آؤٹ فال شیخوپورہ، تصدق حسین ایس ڈی او مشینری سب ڈویژن 2 ملتان، سائمہ منیر ایس ڈی او ڈرینیج مظفر گڑھ، سومیہ مبارک ایس ڈی او ڈرینیج کوٹ ادھو اور رفیق رامے کو ایس ڈی او کوٹ ادو کینال کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں