چودھری شجاعت کا شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ

4 May, 2020 | 08:58 PM

علی اکبر:سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ ،، اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے، اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔

شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا، اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں