مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کی پیشی پر نیب کا بیان مسترد

4 May, 2020 | 08:26 PM

عمر اسلم:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی پیشی پر نیب کا بیان مسترد کردیا، کہتی ہیں کہ شہبازشریف نے نیب کی تمام سوالات کے جوابات دئیے،اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دیئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ شہبازشریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں جبکہ عمران صاحب ہیلی کاپٹر کیس اور آٹا چینی چوری میں نیب میں پیش ہوں , عمران صاحب 23 جعلی اکاونٹس اورفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں جبکہ عمرانُصاحب نیب پیشی کے بعد نالائق حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی۔

انھوں نےکہاکہ نیب پیشی کے بعد ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی سامان اور ہسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ عمران صاحب ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس، ضروری سامان اور مریضوں کے لئے بستر کی فراہمی یقینی بنائیں اور عمران صاحب شہباز شریف کی پیشی کے بعد اب مزدور ، دیہاڑی دار کو ریلیف پہنچائیں.

دوسری جانب قومی احتساب بیورو کی شہباز شریف کی نیب میں پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق میڈیا رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق آج کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔  نیب سے وابستہ بے بنیاد خبروں کو ہرگز نشر نہ کیا جائے۔ اس ضمن میں ترجمان قومی احتساب بیورو سے پیمرا قوانین کیمطابق معلومات / خبر کی تصدیق کی جائے۔

مزیدخبریں