گورنر پنجاب نے ثریا عظیم ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا

4 May, 2020 | 04:07 PM

قذافی بٹ:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ثریا عظیم ہسپتال میں کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا. گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیمیں پی ڈی این کے ساتھ ملکر تاریخی کام کر رہی ہیں.

گورنر ہاوس میں لیب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا.  لیب الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ثریا عظیم اسپتال میں قائم کی گئی ہے.  گورنر ہاوس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور الخدمت فاونڈیشن کے سید احسان اللہ وقاص بھی شریک ہوئے.  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ثریا عظیم میں صرف تین ہزار میں کرونا کا ٹیسٹ ہونا خوش آئند ہے.

انہوں نے کہا کہ عوام کو گھروں سے نکلنے کی بجائے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا ریلیف دیا ہے، چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لاک ڈاون کے باوجود عوام کرونا سے بچاو کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے.  انہوان نے کہا کہ ہم پاکستان کو امریکہ جیسے حالات سے بچانا چاہتے ہیں جس کے لیے ایس او پی از پر عمل درآمد لازمی ہے.

خیال رہے کہ الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 31مئی تک ہونے والے تمام کورونا ٹیسٹ خصوصی رعایت کے ساتھ3ہزار روپے میں کئے جائیں گے۔اس لیب میں روزانہ 100ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے جس کی رپورٹ 24گھنٹے میں مل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الخدمت فاونڈی‍شن نے امریکن کمپنیوں Roche اور Qiagen سے کٹس خریدی ہیں۔

مزیدخبریں