ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایچ اوزکےتقرروتبادلے

ایس ایچ اوزکےتقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نےچار ایس ایچ اوزکےتقرروتبادلےکردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نےپولیس لائن سےسب انسپکٹر رضا کوایس ایچ او باغبانپورہ تعینات کردیا، انسپکٹر قمر عباس کو ایس ایچ او پرانی انارکلی، پولیس لائن سےانسپکٹر وسیم اختر کوایس ایچ او گلبرگ جبکہ انسپکٹرمسعود الرحمن کو ایس ایچ او گڑھی شاہوتعینات کرنےکےاحکامات جاری کیے،ایس ایچ اوز کو چارج سنبھال کر کرائم کنٹرول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے قبل ازیں  شہر کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کئے گئے تھے اور ناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔ ایس ایچ او وقاص بخاری کو تھانہ ہربنس پورہ، ایس ایچ اوصفدر سجاد کو تھانہ سندر، عاطف ملک کو تھانہ ٹبی سٹی، ندیم خالد کو تھانہ گڑھی شاہو، اختر علی کو تھانہ مصری شاہ، محمد سہیل کو تھانہ پرانی انار کلی، احمد عدنان کو تھانہ لاری اڈہ، ریحان انور کو تھانہ شاہدرہ، امین بٹ کوتھانہ نیو انار کلی اور دیس محمد کو تھانہ مزنگ تعینات کیا گیا تھا۔

  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید  ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سندر محمد عرفان، ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی مقصود خان، ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر، ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ محمد آفتاب، ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس اور ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد کو پولیس لائنز بھجوا دیا جبکہ ایس ایچ او حافظ طارق کو تھانہ اسلام پورہ، محمد عمران کو تھانہ مصفطیٰ آباد، ثقلین شاہ کو تھانہ رائے ونڈ سٹی، عاصم حمید کو تھانہ شالیمار، عمران محبوب کو تھانہ ڈیفنس اے، سہیل کاظمی کو تھانہ پرانی انارکلی، سعید انور کو تھانہ اکبری گیٹ، زاہد محمود کو تھانہ اقبال ٹاؤن اور جاوید اقبال کو تھانہ مانگا منڈی ایس ایچ او تعینات کردیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer