فاسٹ باؤلر محمد آصف کرکٹ کیریئر کے افسوسناک انجام پر دل شکستہ

4 May, 2020 | 02:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42: فاسٹ باؤلر محمد آصف کرکٹ کیریئر کے افسوسناک انجام پر دل شکستہ،  محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی رویہ پرتنقید، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے بورڈ کا رویہ امتیازی قرار دیدیا، کرکٹر محمد آصف کا مستقل امریکہ منتقلی کیلئے سنجیدگی سے غور۔

       کرکٹر محمد آصف اپنے مستقبل سے مایوس، محمد آصف بین الاقوامی کرکٹ سے علیحدگی پر غور کرنے لگے، ذرائع کے مطابق  ‏کرکٹر محمد آصف نے کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‏ میرے کیرئیر کا جس طرح اختتام ہوا اس پر افسوس ہے، ‏ میں اپنا کیرئیر اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا تھا۔

 محمد آصف کا کہنا تھا کہ ‏ جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب سب ٹھیک ہے، ‏ ہرکوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی فکسنگ میں ملوث تھے اور بعد میں بھی ملوث ہیں، ‏ مجھ سے پہلے فکسنگ والے کھلاڑی بورڈ میں کام کر رہے ہیں۔محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ  میرے بعد فکسنگ والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو کھیل رہے ہیں، کچھ کو تو دوسرا موقع دے دیا گیا لیکن کچھ کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا، ‏ محمد عامر کا کیرئیر بچانے پر پی سی بی پر تنقید کرتا رہا ہوں،‏ عامر کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہیے تھی، ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔

محمد آصف ‏نے مزید کہا کہ بورڈ مجھے بچا کر رکھنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا، ‏ میں جتنی بھی کرکٹ کھیلا دنیا ہلا کر رکھ دی تھی، ‏کئی سال بعد بھی دنیا کے بہترین بلے باز میری تعریف کرتے ہیں۔فاست باؤلر کا کہنا تھا کہ‏ میں پہلے بھی بھوک سے نہیں مرا اور اب بھی بھوک سے نہیں مروں گا، ‏ مدثر نذر نے میری باولنگ کی تعریف کی، ان کا میرے کیرئیر میں کردار ہے۔

مزیدخبریں