وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا انتہائی اہم اجلاس

4 May, 2020 | 02:04 PM

باسم سلطان:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں انتہائی اہم اجلاساجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کےاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کاشکارمریضوں کے اعدادوشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کوروناوائرس کے وینٹی لیٹرزپرابھی تک پہلے سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض آئے۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصدکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کومزیدبہتربنانااورماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کےحملوں میں تیزی آگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 22 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ مزید ایک ہزار 83 کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔  ملک میں مریضوں کی تعداد بیس ہزار 186 تک جا پہنچی ۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 180 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیاد7524تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 7465 ۔خیبر پختونخواہ 3129اور اسلام آباد میں تعداد 415 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 1218گلگت میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 71 تک جاپہنچی۔
ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 130 پنجاب میں 124 ، کے پی کے میں 180مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 21 مریض جان بحق ہوئے،وفاقی دارلحکومت میں بھی 4 مریض دم توڑچکے ہیں۔

مزیدخبریں