لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

4 May, 2020 | 11:57 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا.بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم بھی سہانا بنا دیا. لاہور میں موسم آبر آلود رہے گا جبکہ آج مختلف مقامات پربارش کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا.بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم بھی سہانا بنا دیا۔بارش اورٹھنڈی ہواؤں نے آتی گرمی کوبریک لگادی۔سیالکوٹ،وزیرآباد،پسرور،حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں،خانقاہ ڈوگراں،جلال پوربھٹیاں،جنڈ اوردیگر علاقوں میں بادل برسے،بارشوں نے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچایا،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کردی۔آج اسلام آباد، راولپنڈی،کے علاوہ لاہور،گو جرانوالہ ،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور اوردیگر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شہر کا موجودر درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب40 فیصد ہے،شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے،آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،5 مئی تا 8 مئی شہر قائد میں ہیٹ ویو کا امکان ہے،ہیٹ ویو کے دوران پارہ 40 کے ہندسے کو ہار کر جائے گا۔

لاہور میں شہر کا موسم جزوی آبر آلود رہے گا جبکہ مختلف مقامات پربارش کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ شام میں42 فیصد تک رہے گاجبکہ منگل کےروز بھی موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں