(سٹی42)شہباز شریف کا آمدن سےزائد اثاثہ جات میں پیش ہونےکاا یک اور موقع نیب لاہور نےشہباز شریف کو آج 12 بجے طلب کر رکھاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو نیب لاہور نےآج 12 بجے طلب کر رکھاہے۔شہبازشریف17اور22اپریل کے نوٹس پرپیش نہیں ہوئے تھے۔نیب کا کہناتھا کہ اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں اورانکوائری ضروری ہے، شہبازشریف کی پیشی پرسماجی فاصلے کوبرقراررکھاجائےگا، نیب آفس کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ نیب آفس کےداخلی راستے رکاوٹیں لگاکربند کردیئےگئے جبکہ لیگی کارکنوں کی متوقع آمد کےپیش نظرسکیورٹی سخت کی گئی۔
نیب نوٹس کے مطابق شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہے اور کہا گیا 1998 سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 367ملین سے بڑھ کر 549بلین ہوئے، آپ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری آشیانہ ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ شہباز شریف کی جانب سے نواز ایڈووکیٹ پیش ہوکر حاضری مکمل کروائے گے۔ عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کررکھا ہے۔ آشیانہ ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔جیل افسر نےحمزہ شہباز کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نےجیل افسر سے استفسار کیا کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہنا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ لاک ڈاؤن 9 مئی تک جاری رہے گا،شہباز شریف کےوکیل سے عدالت نے سوال کیا کہ کیسز کا ٹرائل کیسے مکمل کرنا ہے،پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ملزمان جیل میں ہیں،وکیل پیش ہوتے ہیں، کیسز چل رہے ہیں۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہناتھا کہ شہبازشریف کے وکلا جلد ٹرائل مکمل کرنے میں تعاون کریں،ہائیکورٹ کا حکم ہے ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل چل سکتا ہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے سماعت کی۔