(حسن خالد) ٹاؤن شپ میں الخدمت ویلفیئر کے زیر اہتمام یوسی 255 میں افطاری کیلئے روزہ داروں میں راشن کا سامان تقسیم کیا گیا۔
ٹاؤن شپ پنجاب سوسائٹی میں سامان کی تقسیم سے قبل جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا،افطاری کے سامان کا اہتمام یوسی 255 کے سربراہ سلمان ایوب کی جانب سے کیا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان فہیم صدیقی، وقاص عظیم،ناصر محمود،مرزا عاطف بیگ،ملک ایوب ،عظیم ظفر،عبدالحق،قاری خلیل الرحمان سمیت دیگر نے موجود تھے۔
رہنما جماعت اسلامی سلمان ایوب کا کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر افطار کا سامان پہنچایا جارہا ہے، الخدمت ویلفئیر کے کارکنان روزانہ کی بنیاد پربلا تفریق خدمت کر رہے ہیں۔