کل مسالک علماء اور امن کمیٹی اراکین کا مختلف مساجد کا دورہ

4 May, 2020 | 12:23 AM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) کل مسالک علماء بورڈ اور قومی امن کمیٹی کے اراکین کا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مختلف مساجد کا دورہ کیا، پولیس افسران سے ملاقات کی۔

کل مسالک علماء بورڈ اورقومی امن کمیٹی کے رہنماؤں نے جامع مسجد حنفیہ شاد باغ، جامعہ مسجد سوئی گیس سوسائٹی میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔

مولانا محمد عاصم مخدوم اور پروفیسر محمود غزنوی نے صدر مسجد کمیٹی میاں شکیل اور مفتی محمد وقاص کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مشکل حالات میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد مساجد میں ہورہا ہے۔ مساجد انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل در آمد کرکے مثال قائم کی ہے۔

رہنماؤں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن میاں اعجاز رشید، ایس پی کینٹ فرقان بلال اور ایس پی علی بن طارق سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وفد میں مفتی سید عاشق حسین، مولانا شکیل الرحٰمن ناصر، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، مجاہد حسین، حافظ سمیع اللہ اور ڈاکٹر سید مسعود الحسن شاہ شامل تھے۔  

مزیدخبریں