اساتذہ کے آن لائن تبادلے خطرے میں پڑ گئے

4 May, 2019 | 06:27 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کی پروفائل بنانے کا معاملہ،چار لاکھ اساتذہ میں سے 10 ہزار اساتذہ نے پروفائل میں نام اورعہدے کا اندراج غلط کردیا، غلط اندراج سے اساتذہ کے آن لائن تبادلے خطرے میں پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویب سائٹ سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کے پروفائل میں نام اور عہدہ کا اندراج درست نہیں کیا گیا۔ غلط ڈیٹا درج ہونے سے اساتذہ کے ای ٹرانسفر التواء کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے اتھارٹیز کو غلط اندراج درست کرنےکا حکم دے دیا، جس کے مطابق ایک روز کے اندر اساتذہ کے پروفائل میں غلط معلومات کو درست کیا جائے بصورت دیگر اساتذہ کا ای ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔

مزیدخبریں