بلدیاتی نمائندے چند گھنٹوں کے مہمان رہ گئے‎

4 May, 2019 | 05:21 PM

Shazia Bashir

 (راؤ دلشاد حسین) گورنر پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 پر دستخط کے بعد مئیرز و ڈپٹی مئیرز سمیت 58 ہزار بلدیاتی نمائندے چند گھنٹوں کے مہمان رہ گئے۔

موجودہ بلدیاتی ادارے نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تحلیل ہو جائیں گے، گزٹ نوٹیفکیشن کےاجراء پر بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی اختیار کے تحت تعینات ہونگے۔ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے گزٹ نوٹیفکیشن پر بلدیاتی ایکٹ 2013 ختم ہوجائے گا، سیکشن  120کے تحت نئے الیکشن ہونے تک ایڈمنسٹریٹرز تعینات رہیں گے، جبکہ ایک سال میں 2 بار الیکشن کرائے جائیں گے، چھ ماہ کی مدت میں نیبر ہڈ اور پنچائیت کے الیکشن ہوں گے، چھ ماہ میں لوکل گورنمنٹ کےالیکشن بھی کرائے جائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے صوابدیدی اختیار کے ذریعے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو ایڈمنسٹریٹرز لگانے کی چیف سیکرٹری کو تجویز دیں گے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب ایڈمنسٹریٹر لگانے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری فنانس کو احکامات جاری کریں گے۔

مزیدخبریں