ریلوے ڈپلومہ ہولڈر فیڈریشن کا ریلوے ہیڈکوارٹر میں احتجاج

4 May, 2019 | 04:49 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ریلوے ڈپلومہ ہولڈر فیڈریشن کا ریلوے ہیڈکوارٹر میں احتجاج، صدر ڈپلومہ ہولڈر فیڈریشن محمود ننگیانہ اورعنایت گجر سمیت ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نےہاتھوں میں پوسٹراوربینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر انہوں نےانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1 تا16 کےٹیکنیکل ملازمین کاسکیل اپ گریڈکیا جائے۔ صدر ڈپلومہ ہولڈر فیڈریشن محمود ننگیانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سےٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن نہیں کی گئی، ٹیکنیکل سٹاف کی دن رات کی محنت سے ریلوے اپنے قدموں پر کھڑی ہوئی۔

ریلوے ترقی کےدعوے الاپنے والے ٹیکنیکل مزدوروں سےکیوں بے خبر ہیں، محمود ننگیانہ کا کہنا تھا کہ ریلوےحکام بالاکوعید تک کا ٹائم دے رہے ہیں اگرمطالبہ پورا نہ ہوا توعید کےبعد ریل کا پہیہ بند کردیں گے۔

مزیدخبریں