گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں17واں کانووکیشن

4 May, 2019 | 04:42 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے17ویں کانووکیشن کی تقریب، 1828 طلباء میں ڈگریاں تقسیم جبکہ ایک نابینا سکالرکو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے17 ویں کانووکیشن میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےخصوصی شرکت کی، کانووکیشن میں 354ایم فِل،290ایم اے، ایم ایس سی جبکہ1161 طلبہ وطالبات کو بی اے بی ایس سی آنرز کی ڈگریاں دی گئیں۔ بینائی سےمحروم عارف مغل کواردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سےنوازا گیا، نیوی کے حاضر سروس کمانڈر فیاض احمد انجم نےنفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے23طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں، وائس چانسلر ڈاکٹرحسن امیرشاہ کا کہنا تھا کہ چند گریجویٹس اور 13پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں جاری نہیں کی جاسکیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کہتے ہیں کہ جامعات کو مارکیٹ ضروریات کےمطابق ڈگریاں کرانا ہوں گی، کانووکیشن میں فروا اعوان کو بہترین فی میل گریجویٹ قرار دیتےہوئے ڈاکٹر سعدیہ کرامت میڈل سےنوازا گیا، ابرار علی نے بہترین انٹر میڈیٹ طالبعلم کا اعزازاور، داﺅد الیاس میڈل اپنے نام کیا۔

طالب علم عبداللہ نے، پروفیسر جی ڈی سوندھی میڈل، حاصل کیا جبکہ علی نواز خان کو دی تھیسپین میڈل دیا گیا، کانووکیشن میں عاصمہ حیات، نعمان جمیل خان، ندیم اللہ، الماس ستار،عمار یاسر، مصباح ناز، محمد الیاس فاخر، عروش شبیر، ندا خالد، مہرین اکرم، دلاورعلی، سیدہ امبر یوسف، نیرعباس، عامرخان شاہد، صائمہ احسان، فیاض احمد انجم، شگفتہ صابر، حمیرا ماجد، روبینہ یاسمین، عائشہ عظیم، محمدعارف مغل، سنبل نسیم اور شگفتہ پروین کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔

مزیدخبریں