نادرا کا نیا کارنامہ، میاں بیوی کو بہن بھائی بنادیا

4 May, 2019 | 04:19 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہین عتیق) نادرا کا نیا کارنامہ سامنے آگیا،اعوان ٹاؤن کے رہائشی میاں بیوی  کو نادرا نے بہن بھائی بنادیا،  میاں بیوی نادرا کے کارنامے کی درخواست لیےسول کورٹ پہنچ گئے ۔

تفصیلات  کے مطابق سول جج فیضہ بخاری کی عدالت میں اعوان ٹاؤن کی شکیلہ اور اس کے شوہر کرامت نے نادرا کے عملے کے خلاف دعویٰ دائر کیا کہ 2009 میں انہوں نے شناختی کارڈ بنوائے، جس میں عملے نے انہیں میاں بیوی لکھا لیکن ولدیت کے خانے میں ایک ہی نام لکھ دیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑھے لکھے نہیں تھےاس لیے شناختی کارڈ ایسے ہی رکھ دیئے، شناختی کارڈ کی تاریخ ختم ہونے پر نادرا کے دفتر شملہ پہاڑی گئے اور بچوں کا بے فارم بناناچاہا تو علم ہوا کہ نادرا کے ریکارڈ میں ہم میاں بیوی نہیں بلکہ بہن بھائی ہیں۔

سول کورٹ میں میاں بیوی کومحمود عالم قریشی ایڈووکیٹ نےپیش کیا، ان کا کہنا تھاکہ نادرا کی غلطی کی سزا میاں بیوی عدالتوں کے دھکے کھا کر بھگت رہے ہیں، عدالت نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سول جج نے نادرا آفس شملہ پہاڑی کے انچارج سے دونوں میاں بیوی کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزیدخبریں