(عمران یونس) صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کم قیمت گھر کی فراہمی تحریک انصاف کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم کا مستحق افراد کو ذاتی چھت فراہم کرنے کا وعدہ آج وفا ہوگا، عمران خان آج رینالہ خورد میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ماضی میں غریبوں کو چھت فراہم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے لیکن تحریک انصاف عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایچیسن کالج لاہور کا دورہ کریں گے اور شاہی قلعہ میں پکچر وال کا افتتاح بھی کرینگے۔