آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

4 May, 2019 | 09:57 AM

Sughra Afzal

(وسیم احمد) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، کوکا کولا کے تعاون سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ایک بار پھر لاہور پہنچ گئی۔

 ٹرافی کی تقریب رونمائی فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوئی، کوکا کولا شائقین کرکٹ کیلئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ایک بار پھر لاہور لے آیا، فلیٹیز ہوٹل میں شائقین کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کا بھی موقع دیا گیا۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ کوکا کولا کے مشکور ہیں کہ جس کاوش سے ہم ایک بار پھر ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ پائے اور امید ہے قومی ٹیم اب اس ٹرافی کو جیت کر لائے گی۔

 ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کوکا کولا انٹرنیشنل پاکستان فہد قادر کا کہنا تھا کہ کوکا کولا ہمیشہ کھیلوں کو پرموٹ کرتا رہے گا، ورلڈ کپ کے دوران بھی شائقین کرکٹ کیلئے ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔

مزیدخبریں