ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سنگیتا بھی عید دنگل میں شامل ہو گئیں

اداکارہ سنگیتا بھی عید دنگل میں شامل ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) ہدایتکارہ سنگیتا بھی عید دنگل میں شامل ہو گئیں، اپنی فلم ” تم ہی ہو“ کو عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق نامور ہدایتکارہ اور اداکارہ سنگیتا نے اپنی فلم ” تم ہی ہو“ کی عید الفطر پر سینما گھروں میں نمائش کا اعلان کردیا ہے۔ عید الفطر پر اب تک دو فلمیں نمائش کے لئے کنفرم تھیں جس کے بعد اب تیسری فلم بھی ریلیز کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ فلم ’’ تم ہی ہو‘‘ کی کاسٹ میں اداکار دانش تیمور، قراة العین عینی، ماتیرہ، ساجد حسن، پونم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم میوزیکل رومانٹک کہانی پر مبنی ہے جس میں نوجوان شادی شدہ جوڑے کی زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔