محکمہ صحت کا مچھر،کیڑے مار سپرے خریدنے کے حوالے سے اہم اقدام

4 May, 2018 | 10:11 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:غیر معیاری مچھر اور کیڑے مار ادوایات خریدنے کا معاملہ، محکمہ بلدیات نے تمام اضلاع کو عالمی ادارہصحت کے منظور شدہ سپرے صرف مینوفیکچرر سے خریدنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ مقامی سپلائرز اور ڈیلروں سے ادوایات خریدنے سے روک دیا گیا ۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معیاری مچھر اور کیڑے مار سپرے کی خریداری کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ دوائی ہی مچھر اور کیڑے مارنے سمیت سلاٹر ہاوسز کو جراثیم سے پاک کرنے اور صفائی کیلئے استعمال کی جائے۔

مزیدخبریں