جنید ریاض: سرکاری سکولوں کی دوسری شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کا برا حال، ایک سال گزر جانے کے باوجود ان اساتذہ کو اضافی تنخواہیں نہ مل سکیں۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو ایک سال سے سکینڈ شفٹ میں پڑھانے کا اضافی الاونس نہ مل سکا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کی بڑھتی تعداد کے باعث سینکڑوں سکولوں کو ڈبل شفٹ کردیا تھا۔
یہ بھی خبر پڑھیں: پہلی سے دسویں کلاس تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار، بل منظور
ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو دس ہزار سے بیس ہزار تک اضافی دیا جانا تھا۔ تنخواہیں نہ ملنے پراساتذہ نے دوسری شفٹ میں پڑھانے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لئے رقم کی منظوری نہیں دی گئی۔