(قذافی بٹ) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔ آج تحریک انصاف مسلم لیگ( ق )کی بڑی وکٹ گرا ئے گی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔طلبا کیلئے اچھی خبر ، پنجاب اسمبلی میں شاندار بل منظور
تفصیلات کے مطابق قصور سے مسلم لیگ( ق )کی ٹکٹ پر گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے وقاص حسن موکل آج عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاص حسن موکل اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونگے اور الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔بغاوت کا ڈر، تحریک انصاف نے امیدواروں پر نئی شرط عائد کردی
دوسری جانب تحریک انصاف نے وفاداری جانچنے اور انتخابات میں کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل امیدواروں کی بغاوت سے بچنے کے لیے حلف نامے لینا شروع کردیئے ہیں۔ حلف نامہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں نامزد امیدوار کے خلاف الیکشن میں حصہ نہ لینے سے متعلق ہے۔ حلف نامے میں امیدوار پارٹی کو اپنی وفاداری کا یقین دلائے گا۔ حلف نامے میں پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار کے آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا راستہ بھی بند کردیا۔
خبر پڑھنا مت بولیں۔۔ لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی