پہلی سے دسویں کلاس تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار، بل منظور

4 May, 2018 | 04:07 PM

(علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے بعد مساجد میں چار لاوڈ سپیکر لگانے کی اجازت دے دی گئی، پہلی کلاس سے دسویں تک قرآن کی تعلیم کو لازم قرار دے دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، شہزاد منشی نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر کرسچن کی شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہو رہیں، صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے معاملے کو فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ اسمبلی کی ہدایت کے باجود سمن آباد سے ملبہ نہیں اٹھایا گیا جس پر سپیکر نے 7 مئی کو متعلقہ افسران کو طلب کر لیا، ڈاکٹر وسیم اختر کے مسودہ قانون کو منظورکر لیا گیا، اجلاس پیر کی سہ پہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ پنجاب حکومت نے بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
 

مزیدخبریں