(شاہ رُخ ندیم) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1988 سے خلائی مخلوق جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کر رہی وہ نہیں نکلا، اس وقت خلائی مخلوق کا توڑ پاکستان کی 20 کروڑ عوام ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری
سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بگ ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عدالت نے طلب کیا ہے ضرور پیش ہوںگا، میں نے عدلیہ مخالف کوئی بات نہیں کی۔احسن اقبال نے عدلیہ کو مشورہ بھی دیا کہ سیاسی مقدمات الیکشن کے بعد دیکھے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو تنازعات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی
احسن اقبال نے ابرار الحق کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق مجھے الیکشن میں نہیں ہرا سکتے، اس لئے عدلیہ سے رجوع کیا، ابرار الحق الیکشن میں آئے اور مقابلہ کرے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔بغاوت کا ڈر، تحریک انصاف نے امیدواروں پر نئی شرط عائد کردی
نگران سیٹ اپ کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کے ساتھ اتفاق سے نگران سیٹ اپ لایا جائے گا، پیپلز پارٹی بھی اس حوالے سے جمہوریت کا ساتھ دے گی۔