پنجاب حکومت نے بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

4 May, 2018 | 12:52 PM

(سٹی 42) پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 19-2018کا بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا گیا۔ پیر کو  پنجاب اسمبلی میں 18-2017 کے اضافی اخراجات پر مبنی ضمنی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

 

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کرنے کے باوجود اسمبلی میں پیش  نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، گورنر پنجاب کو بجٹ اجلاس بلوانے کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے گورنر پنجاب کو پیر کو اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کی گئی ہے۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ضمنی گرانٹ کی مد میں کیے جانے والے اخراجات کی منظوری کے لیے ضمنی بجٹ پیر کو ایوان میں پیش کرے گی۔ قواعد کے مطابق کارروائی کے بعد اس کو منظور کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں