ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلوں کا فروغ محض خواب، 11 سپورٹس کمپلیکس ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھ گئے

کھیلوں کا فروغ محض خواب، 11 سپورٹس کمپلیکس ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھ گئے
کیپشن: City42- Sports Complex
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب حکومت کا کھیلوں کو فروغ دینے کا خواب ادھورا رہ گیا، 11 سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث 9 منصوبے ادھورے رہیں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کی خونی سڑک ایک اور زندگی نگل گئی

ذرائع کے مطابق گیارہ میں سے صرف دو حلقوں این اے 119 اور این اے  120کے سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوں گے۔ حلقہ این اے 120 کلثوم نواز اور  119حمزہ شہباز کا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا اپنا حلقہ بھی سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل سے محروم رہے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی

ایل ڈی اے نے 30 مئی سے قبل منصوبوں کی تکمیل کے لئے 2 ارب 81 کروڑ مانگے تھے۔ ایل ڈی اے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث دوسری سکیموں کے فنڈز بھی ٹرانسفر نہیں کرسکتا۔ 9 سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر رک جانے کے باعث ٹھیکیدار بھی رُل گئے۔