لٹن روڈ پر ٹرک نے پولیس کانسٹیبل کو کچل ڈالا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

4 May, 2018 | 11:41 AM

Sughra Afzal

(ناصر علی) لاہور کی خونی سڑک لٹن روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے پولیس کانسٹیبل بلال کو کچل ڈالا، مشتعل مظاہرین کا پولیس کیخلاف احتجاج، متعدد ٹرکوں کے شیشے توڑ دیئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریوں بڑی مصیبت سے بچ گئے

لٹن روڈ پر ٹریفک حادثات معمول بن چکا ہے جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظر نہیں آتی، جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب بھی اسی سڑک پر ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کو کچل دیا۔ انتظامیہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاسکی کہ اس حادثے میں غلطی ٹرک ڈرائیور کی تھی یا موٹر سائیکل سوار کی۔ کانسٹیبل بلال سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر جوہر ٹاؤن جا رہا تھا کہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔ بعض افراد نے ٹرکوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

خبر پڑھیں۔۔مغلپورہ میں خون سفید ہوگیا،  بھائی نے دو  بھائیوں کی جان لے لی، وجہ بھی سامنے آگئی
 مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں، جن کا انتظامیہ کو بھی علم ہے لیکن کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کا بڑا مسئلہ حل کردیا

دوسری جانب ٹرک ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ غلطی ایک ڈرائیور کی ہوتی ہے اور غصہ سب پر نکالا جاتا ہے۔ مشتعل افراد نے لاکھوں روپے کا نقصان کیا، پولیس نے انہیں کیوں نہیں روکا؟؟سڑکوں پر محفوظ سفر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، لٹن روڈ جیسی خطرناک سڑک پر فوری منصوبہ بندی سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

مزیدخبریں