ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی

لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی
کیپشن: City42 - Traffic jam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر ایمان) گڈز ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ ورکرز الائنس کے مابین مذاکرات کامیاب، آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہوریوں کے سر سے آج کے ٹریفک جام کی بلا ٹل گئی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بلاک کرنے کیلئے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، خواجہ احمد حسان، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ایف ڈبلیو او، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جس کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کی جانب سے نمائندہ وفد سیکرٹری جنرل تنویر احمد جٹ کی قیادت میں ڈی سی کیمپ آفس میں مذاکرات کیے گئے جس میں منی مزدہ ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

 تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو بلڈنگ واپس کرنے پر بھی انتظامیہ کی جانب سے رضا مندی کی گئی، بند روڈ کے سارے ٹول پلازے ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ 15 روز میں گلشن راوی ٹول پلازہ، سگیاں مین روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت نے بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
 سیکرٹری جنرل تنویر احمد جٹ کا مزید کہنا تھا کہ  مطالبات کے مطابق ٹول، ٹیکس ریٹ بھی کم کر کے120  روپے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے,شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر احتجاج کی کال واپس لی۔

Sughra Afzal

Content Writer