(عابد چودھری) مغلپورہ میں خون سفید ہو گیا۔ معمولی گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بڑے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ریڈ الرٹ جاری
سٹی 42 کے مطابق قتل کا افسوسناک واقع مغلپورہ کے علاقے ریلوے کالونی میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی راحت نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو بڑے بھائیوں آصف اور راشد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہوریوں کے سر سے بڑی بلا ٹل گئی
پولیس کے مطابق مقتول راشد 2 روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا جبکہ ملزم راحت کے ساتھ اس کا بھائی ناصر بھی موقع سے فرار ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔