چیمپئینز  ٹرافی ; سٹیو سمتھ کی غیر ذمہ داری آسٹریلیا کو فائنل سے دور لے گئی

4 Mar, 2025 | 09:56 PM

Waseem Azmet

وسیم عظمت:آسٹریلیا کی  شہرہ آفاق کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کیپٹن سٹیو سمتھ کی زرا سی غیر ذمہ داری ان کی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل سے دور لے گئی۔  آئی سی سی کی موجودہ انتظامیہ کی لاڈلی انڈیا کی ٹیم دبئی کی فرمائشی وکٹ پر چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایک بار پھر چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انڈیا اس سے پہلے چار بار چیمپئینز ٹرافی کےفائنل میں پہنچی لیکن ایک بار بھی اس پریسٹیجئیس ون ڈے کرکٹ ایونٹ کا فائنل جیت نہیں سکی۔

اس مرتبہ انڈیا کی ٹیم کو  دبئی میں اپنے باؤلرز اور بیٹرز کی  خواہشات کے عین مطابق ٹیلر کی گئی وکٹ میسر ہے اور ہوم کراؤڈ جیسا کراؤڈ بھی میسر ہے لیکن انڈیا کے سامنے نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ میں سے بہترین ثابت ہونے والی ٹیم آئے گی۔

آسٹریلیا کے کیپٹن سٹیو سمتھ کی شامی کی بے ہودہ فل ٹاس بال کو شاٹ مارنے کی غصیلی کوشش نے آخڑ کار آسٹریلیا کو سیمی فائنل ہروا دیا۔ سٹیو سمتھ کے بے وقت  وکت سے ہٹ جانے کے بعد آسٹریلیا بڑا مجموعہ بنانے کی طرف بڑھتے ہوئے جہاں تھا وہیں رک گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ لی تھی۔آسٹریلوی ٹیم  کا آخری بیٹر اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوا تھا،  کیپٹن سٹیو سمتھ جو ون ڈاؤن آئے تھے، وہ 37 وین اوور میں 73 رنز کے انفرادی سکور پر ایک غیر ذمہ دارانہ سٹروک کھیلنے کی کوشش میں بے ہودہ فل ٹاس بال پر کلین بولڈ ہو گئے تھے۔ وہ اس گیند کو اپنے اوریجنل سٹائل کے ساتھ کھیلتے تو بعد مین ان کی سینچری ہونے کے ساتھ آسٹریلیا آسانی سے 300 رنز سے زیادہ مجموعہ بنانے کی طرف جا رہی تھی۔ سٹیو سمتھ کے بعد  ایلکس کیری نے اچھی اننگز کھیلی لیکن بڑا بیٹ گلین میکسویل آج نہیں چلے اور 5 گیندوں سے ایک چھکے کی مدد سے 7 رنز بنانے کے بعد  سپنر اکسر پٹیل کی بال پر بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلیا کے جوش انگلیس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایلکس کیری نے 61، ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز بنائے۔ 

مارنوس لبشین 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

جوش انگلیس آج صرف 11 رنز بنا سکے، بین دوارشوئس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

ایڈم زمپا  7 , ناتھن الیس  10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  تنویر سنگھا لاسٹ مین آئے، وہ ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت کے  شامی نے 3، جدیجا اور وارون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی اور  بیسٹ پلئیر آف دی میچ کا پرائز بھی انہی کو ملا۔ شریاس آیئر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 ردیک پانڈیا اور روہت شرما نے 28، 28 رنز بنائے، اکشر پٹیل 27 اور شبمن گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور ناتھن ایلس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اہم ترین وکٹ کوپر کونولی نے نکالی تھی، تاہم اس ایک وکٹ کے بعد انہیں دوسری وکٹ نہیں مل سکی۔

یہ نوٹ کرنا دلچسپ ہے کہ انڈیا  پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے۔  انڈیا صرف ایک مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے مین کامیاب ہوا، دوسری مرتبہ اے بارش کے طفیل سری لنکا کی ٹیم کے  ساتھ ٹرافی شئیر کروا دی گئی تھی۔ 

 چیمپئینز ٹرافی  کا دوسرا سیمی فائنل  کل بدھ کے روز  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

مزیدخبریں