سٹی42: ایڈم زمپا نے ویرات کوہلی کی سینچری روک دی، کوہلی 43 ویں اوور میں ایڈم زمپا کی بال پر ڈورشویس کے ہاتھوں کیچ ہوئےتو ان کا انفرادی سکور 84 تھا اور انڈیا کو جیتنے کے لئے 43 رنز درکار تھے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کوہلی کی دیوار بیچ مین سے ہٹنے کے بعد انڈیا کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے نئے عزم کے ساتھ کوشش کر رہی ہے لیکن انڈیا کو درکار رنز بہت تھوڑے ہیں اور انہیں ہر بال سے ایک رن بنا کر بھی کام چل جائے گا۔
6 اوورز میں انڈیا کو 36 رنز بنانا ہیں اور ان کی 5 وکٹین ہاتھ میں ہیں۔ زمپا کا ایک اوور باقی ہے اور کونولی کے دو اوور باقی ہیں۔