سٹی42:دبئی کے سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انڈیا کے سیمی فائنل میں 35 ویں اوور میں ناتھن کی ایک بال گیم چینجر ثابت ہوئی، لیفٹ ہینڈڈ اکسر پٹیل کے لئے یہ بال باہر سے اندر آتی ہوئی تھی، گڈ لینتھ سے اٹھ کر بال تیزی سے گھومتی ہوئی اندر آئی، اکسر پٹیل کا سٹروک کھیلنے کے لئے بڑھا ہوا بیٹ بِیٹ ہوا اور پہلی وکٹ اڑ گئی۔
اکسر پٹیل کے آؤٹ ہونے کے باوجود انڈیا کی رنز بنانے کی رفتار برقرار ہے کیونکہ کوہلی وکٹ پر موجود ہین اور ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کے ایل راہول آ گئے ہیں جس نے تین گیندوں سے 2 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا کے باؤلر الیس نے 37 واں اوور آغاز کیا ہے۔ انڈیا کو اب 84 بالز سے 81 رنز چاہئیں جو کوئی بِگ ڈِیل نہیں لیکن کوہلی کے درمیان سے ہٹ جانے کی سورت مین شکست یقیناً انڈیا کو دبوچنے کے لئے تیار کھڑی ہے۔
کوہلی کو کون کیسے ہٹائے گا، یہ ملین ڈالرز کویسچن ہے۔