دبئی کی وکٹ پر انڈیا کو آسٹریلین سپنرز کا سامنا؛ اونٹ پہاڑ کے نیچے آ گیا

4 Mar, 2025 | 06:57 PM

Waseem Azmet

دبئی میں جس وکٹ پر بھارت کے سپنرز نے کئی ٹیموں کو رلایا، اس وکٹ پر آج 265 رنز کے ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے انڈین بیٹرز کو آسٹریلیا کے تین سپنرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ایڈم زمپا، کوپر کونولی اور  تنویز سنگھا اس وکٹ پر انڈین بیٹرز کو آؤٹ کرنے سے لے کر سکور بنانے سے روکنے تک کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور آج میچ جیتنے کے لئے آسٹڑیلیا کے ان تین سپنرز کو ہی سب کچھ کرنا ہے۔ 

اب تک ہو چکے11 اوورز میں کیپٹن سٹیو سمتھ نے کوپر کونولی سے  دو اوور کروائے، انہوں نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

اب کیپٹن سمتھ نے بال ایڈم زمپا کو دی ہے جنہوں نے اوور میں 3 رنز دیئے ہیں۔ 

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرز  بین دوارشویس اور ناتھن الیس نے چار چار اوور کئے ہیں۔ انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی ۔ دونوں پیسرز کی اکانومی 5.75 رہی ہے۔ 

پاور پلے کے اوورز ختم ہونے کے بعد اب کیپٹن سمتھ دونوں اینڈز سے سپنرز کو چلا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں