ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم سے پس پردہ مذاکرات نہیں کئے جا رہے، بیرسٹر گوہر کا اعتراف

Barester Gohar, PTI back channel negotiations, Bani PTI, Imran Khan, Islamabad High Court
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تسلیم کر لیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی کوئی پس پردہ  بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو حکومت نے نہیں چلنے دیا۔ 

اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے  ملاقات س کے لئے اندر جانے سے پہلے بیرسٹر گوہر نے سحافیوں کے ساتھ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی کے ساتھ  ملاقاتوں میں رکاوٹیں آتی ہیں۔ ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے بار بار اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے  سوالات کے جواب میں تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ کسی کی بھی پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی سیاسی مسئلے کا سیاسی حل نکلنا چاہیے۔