سٹی42: چیمپئینز ٹرافی کے دبئی کی انڈیا نواز وکٹ پر ہو رہے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم 264 رنز پر تمام وکٹین گنوا بیتھی۔ 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر آسٹریلیا کی اننگز تمام ہوئی۔ انڈیا کو شکست دینے کے لئے اب آسٹریلیا کا انحصار تین سپنرز ایڈم زمپا، تنویر سنگھا اور کوپر کونولی پر زیادہ ہو گا۔ انڈیا کو 265 رنز کا ہدف ملا ہے۔
آج کا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا جیت گیا تو پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل میچ پاکستان کے دل لاہور میں ہو گا۔ اگر یہ میچ انڈیا جیت گئی تو فائنل انڈیا کی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث دبئی میں ہو گا۔
چیمپئینز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل بدھ کی دوپہر لاہور کے نئے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا جس میں نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ اپنی صلاحیتیں آزمائیں گے،
آج آسٹریلیا کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز کیپٹن سٹیو سمتھ نے بنائے وہ 96 گیندوں سے 73 رنز بنا کر شامی کی ایک بے ہودہ فل ٹاس کو باؤنڈری پار کروانے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوئے۔
ایلکس کیری نے 61، ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز بنائے۔
مارنوس لبشین 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جوش انگلیس آج صرف 11 رنز بنا سکے، بین دوارشوئس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایڈم زمپا 7 , ناتھن الیس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تنویر سنگھا لاسٹ مین آئے، وہ ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔
انڈیا کی باؤلنگ
انڈین باؤلرز مین سے آج کے میچ میں بھی سپنرز بہتر پرفارم کرتے دکھائی دیئے لیکن تین وکٹیں غیر متوقع شامی کے حصے مین آ گئیں۔
ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں لیں،
رویندر جدیجا کو بھی دو وکٹیں ملیں۔
ایک وکٹ اکسر پٹیل بھی لے گئے۔
ردیک پانڈیا کو ایک وکٹ ملی، کلدیپ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔