سٹی42: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچ چار شہروں میں ہو رہے ہیں۔ تین شہروں کی وکٹین بالکل مختلف ہیں لیکن دبئی جہاں صرف انڈیا کے تمام میچ ہوئے وہ وکٹ پاکستان کی تینوں وکتوں سے یکسر مختلف ہے اور ایسی ہے جیسے انڈیا کے تین باؤلرز رویندر جدیجا، اکسر پٹیل اور وارون کی خاص ضرورتوں کو سامنے رکھ کر خاص طور سے ٹیلر کی گئی ہو۔ 22 ویں اوور مین سپنر رویندر جدیجا نے آسٹریلیا کے بیٹڑ مارنوس لبشگین کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ لبشگین نے 36 گیندوں سے 29 رنز بنائے۔ 3 وکٹیں گنوا کر آسٹریلیا نے 110 رنز بنائے ہیں اور ان کا رن ریٹ پانچ سے کم ہو گیا ہے۔
اکسر پٹیل لیفٹ آرم آرتھوڈوکس سپنر ہیں، انہوں نے آج آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں اب تک 5 اوورز کئے اور انہیں صرف 21 رنز پڑے۔ پٹیل نے ایک اوور میڈن بھی کیا۔ اکسر پٹیل کو وکٹ کوئی نہیں ملی لیکن ان کی اکانومی 4.2 رنز فی اوور ہے۔
وارون چکرورتی نے 3 اوورز کئے، 11 رنز کھائے اور ایک وکٹ لی۔ وارون چکرورتی دائیں ہاتھ سے لیگ بریک سپن باؤلنگ کرتے ہیں۔ انہیں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں5 وکٹیں ملی تھیں۔
رویندر جدیجا بھی سپنر ہیں اانہوں نے بھی اب تک تین اوور کئے اور 11 رنز کھائے۔ جدیجا اور چکرورتی دونوں کا اکانومی می ریٹ 3.67 رہا ہے۔
تاہم 20 ویں اوور میں اکسر پٹیل کو لبشیگن نے ایک چھکا لگا دیا، اس سے پہلے 28 ویں اوور مین بھی انہوں نے اکسر پٹیل کو چوکا مار دیا تھا۔
انڈیا کے ان تین سپنرز کے برعکس تین سپر سٹار فاسٹ باؤلرز کو دبئی کی وکٹ پر آج اچھی خاصی پٹائی کا سامنا رہا ہے۔3 اوورز میں شامی کو 17 ،3 اوورز میں پانڈیا کو 25 اور کلدیپ یادیو کو 2 اوورز میں 11 رنز پڑے۔
وکٹ انڈیا کے سپنرز کو غیر معمول یسپورٹ کر رہی ہے لیکن آسٹریلیا کے کیپٹن سٹیو سمتھ 36 اور مارنوس لبشیگن 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔
آسٹریلیا نے سو رنز 20 ویں اوور مین مکمل کئے جو بہت کم رن ریٹ کی عکاسی کرتا ہے۔