ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کا دبئی سے لاہور کی طرف سفر  شاندار رفتار سےجاری

Australia vs India, Champions rophy2025, Champions Trophy's first semi final, Dubai stadium.
کیپشن: آسٹریلین کیپٹن سٹیو سمتھ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کا لاہور کی طرف سفر شاندار رفتار سے جاری ہے۔ آسٹریلیا نے انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے پاور پلے کے دس اوورز مین 63 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کی وکٹیں دو گر گئیں لیکن رن ریٹ شاندار تھا۔ مزید پانچ اوورز میں رن ریٹ میں ڈرامائی کمی ہوئی اور  15 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 76 رنز بنائے ہیں۔

یہ پہلا پاور پلے سمیٹنے کے دوران  آسٹریلیا کے دو قیمتی بیٹ ضائع ہوئے ۔ نئے اوپنر کوپر کونولی آج کے میچ مین نہیں چل پائے۔ کونولی نے 9 گیندین کھیلیں اور کوئی رن بنائے بغیر  پانچوین اوور مین آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعہ 4 رنز تھا۔

کونولی کے جانے کے بعد کیپٹن ستیو سمتھ آئے، انہوں نے اوپنر ڈیوس ہِیڈ کے ساتھ مل کر تحمل کے ساتھ کھیلنا شروع کیا اور  9 ویں اوور میں 50 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کر لی۔ اسی اوور مین ٹریوس ہیڈ  وارون چکرورتی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ہیڈ نے 33 گیندوں سے 39 رنز بنائے۔  پانچ چوکے لگائے اور دو چھکے بھی مارے۔

 ہیڈ کے بعد مارنوس لبشیگن وکٹ پر کیپٹن سٹیو سمتھ کے ساتھ ہیں۔  سمتھ نے 26 رنز اور  مارنوس لبشیگن نے 9 رنز بنائے ہیں۔ 

 آج کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا جیت گیا تو چیمپئینز ٹرافی کا فائنل پاکستان کے دل لاہور مین ہو گا، یہ والا سیمی فائنل انڈیا جیت گئی تو فائنل بھی پاکستان سے دور دبئی میں کروانا پرے گا۔