ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا کا مجموعی سکور 28 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 ہوگیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بمقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 اوورز میں 47 رنز بنالیے، آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کوپر کونولی تھے جو صفر پر پویلین لوٹ گئے، ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا سکے، مارنس لیبوشگن29 اور جوش انگلیس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔