ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں وفاق کے زیر سماعت کیسز کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بڑی خبر ، وفاقی حکومت نے اپنے لا افسران کی کارکردگی، آن لائن کیس مینجمنٹ ، مقدمات کی تفصیل اور کاروائی کو مانیٹر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ وزارت قانون و انصاف کے پانچ رکنی وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا وزٹ کیا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آن لائن کیس مینیجمنٹ سسٹم کے منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ڈائریکٹر جنرل خرم شہزاد مغل کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے نمائندے نعیم گل خان ،ڈائریکٹر محکمہ قانون جمال شاہ اور دیگر پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے ملاقات کی اور ہائیکورٹ میں وفاق کے زیر التوا کیسز، لا افسران کی کارکردگی، آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، اس آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم سےمقدمات کی تفصیل، اٹارنی جنرل افس ،وزارت قانون اور وفاقی ادارے ایک پلیٹ فارم پر کام کر سکیں گے ، ملاقات میں وفاق کے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء کیسز کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گلفام حمید ،ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس سمیت دیگر موجود تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی حکومت کے لاء افسران سردار رفاقت علی ڈوگر ، چوہدری نصیر گوجر ، خآلد وڑایچ ، اعجاز رحمت بسرا ، زین قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔