ویب ڈیسک : سیلابی صورتحال کے باعث 6 مارچ سے شروع ہونے والا سبی میلہ موخرکر دیاگیا۔
بلوچستان حکومت نے میلے کو موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث سبی میلہ موخر کیاگیا۔
خیال رہے کہ سبی میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے مویشی لائے جاتے ہیں،سبی میلے میں مویشی و زرعی نمائش، سرکس، میوزیکل شو، مینا بازاراور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
سیلابی صورتحال؛ 6 مارچ سے شروع ہونیوالا سبی میلہ موخر
4 Mar, 2024 | 09:20 PM