سٹی42: وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پرائم منسٹرز آفس میں ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے نگراں وزیرِ اعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملکی ترقی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی تعریف کی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا.
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے لئے گارڈ آف آنر
بعد ازاں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سبکدوش نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو الوادع کیا.