وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع

4 Mar, 2024 | 05:43 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کردیا گیا۔ 
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا۔2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔ خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی، ساتھ ہی نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹا(Weighing Machine)نصب کرنے کی منظوری دے دی۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے  پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی، ساتھ ہی روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں 6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا، جبکہ 5اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم بھی دے دیا گیا، اس کے علاوہ ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 
مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔ مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ 
واضح رہے کہ سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری،چیئرمین بی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں