اس دفعہ ہر ایک پارٹی کا موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، آفتاب شیرپاؤ

4 Mar, 2024 | 03:54 PM

ویب ڈیسک : قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ہر ایک پارٹی کا موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،کچھ اداروں کی مداخلت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی۔ 

 آفتاب شیرپاؤ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد آج سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ تھی، سندھ اور بلوچستان کے ممبران سکائپ پر شریک ہوئے،الیکشن کے بعد یہ ہمارا پہلا اجلاس تھا۔ یہ الیکشن 2018 کے الیکشن سے بھی بدترین الیکشن تھے،ہم سمجھتے تھے الیکشن کے بعد ملک میں استحکام آئے گا،ہم غلط ثابت ہوئے اب استحکام نہیں آسکے گا،اسمبلی میں بھی الیکشن پر ہر پارٹی کا ردعمل سامنے آیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ ہر ایک پارٹی کا موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،کچھ اداروں کی مداخلت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی،لوگوں کا اعتماد الیکشن اور ریاست سے اٹھ رہا ہے،مایوسی کی فضا بنی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں