( وقاص احمد )نواں کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق سوڈیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ علی رضا ولد مظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو 3 بچوں کا باپ تھا۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو سراغ لگا لیا جائے.