نمونیا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

4 Mar, 2024 | 01:17 PM

راؤ دلشاد : پنجاب  میں نمونیا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

 قرار داد کےمتن میں کہا  گیاہےکہ یہ ایوان صوبے میں تیزی سے بچوں میں نمونیا کے کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
  قرار داد کےمتن کے مطابق   پنجاب میں نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔لاہور میں رواں سال نمونیا سے73 اموات ہوئی اور 8085 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 قرارداد میں مطالبہ  کیا گیا ہے کہ بچوں کو نمونیا سے بچاﺅ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،اس حوالے سے سرکاری سطح پر مہم چلائی جائے۔

مزیدخبریں