پنجاب بھر میں نمونیا بخارمیں مبتلا مزید 2 بچے انتقال کرگئے،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

4 Mar, 2024 | 12:16 PM

Imran Fayyaz

 (زاہد چوہدری)پنجاب میں نمونیا کا مرض خطرناک شکل اختیار کرگیا اور 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید2بچے انتقال کر گئے۔

 پنجاب میں بچوں کے نمونیا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں345بچے جبکہ شہرلاہور میں 44 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہوئے اور 2 بچے انتقال کر گئے۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سینے میں تکلیف، زور دار کھانسی، گلے میں درد، سانس کا تیز تیز چلنا، بھوک کا نہ لگنا، کھانسی یا بلغم نگلنے کی وجہ سے قے ہونا، تھکن سے چُور جسم، ذہنی اور جسمانی کمزوری اور معدہ یا پیٹ کا درد شامل ہیں۔

مزیدخبریں