پی ایس ایل 9 کے میچوں میں لڑکیاں بھی بال پِکر بن گئیں

4 Mar, 2024 | 03:53 AM

پاکستان سپر لیگ نائن کے میچوں میں لڑکیاں بھی  باؤنڈری سے باہر جانے والی گیندیں واپس گراؤنڈ میں بھیجنے کے لئے بال پِکر کی  جاب کر رہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ نائن میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کوچ ملتان سلطان ٹیم سے منسلک ہیں، اب بال پکرز کے طور پر خواتین کھلاڑی بھی پی ایس ایل میچوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 

بال پکر کی جاب کرنے والی چار کھلاڑی لڑکیاں  کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلئیرز  مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار، اور عیشا نور ہیں۔ یہ کھلاڑی صرف بال پکرز ہی نہیں بلکہ بریک میں فلیش کرکٹ بھی کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران 20 بال پکرز  میں 4خواتین بھی پہلی مرتبہ نیشنل اسٹیڈیم میں بال پکرز کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

مزیدخبریں