خاتون پولیس ورکر کو ہراساں کرنے میں ملوث پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر گرفتار

4 Mar, 2024 | 03:42 AM

سٹی42: ننکانہ صاحب میں لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنےکے الزام میں ملوث پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق سید والا میں لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پرپولیس کانسٹیبل اور سینٹری ورکرکوگرفتارکیاجا چکا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے ہراسانی میں ملوث کانسٹیبل کومعطل بھی کردیا ہے۔ ملزمان کےخلاف ہراسانی، حملہ آور ہونے اورپولیس آرڈر 2002 کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنےکا واقعہ 24 فروری کوپیش آیا تھا اور درخواست ملتے ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے

مزیدخبریں